ٹیم میں لچکدار کردار پر فخر ہے، عماد وسیم

April 21, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ اگر انھیں کپتان نے آخری اوور کرنے کو بلایا تو میں بلا جھجک آخری اوور کرائونگا۔

اتوار کو اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں عماد وسیم نے مزید کہا کہ انھیں نئی بال سے بائولنگ کے لیے کہا گیا تو وہ یہ فریضہ بھی انجام دینگے۔

سوانسی ویلز میں پیدا ہونے والے نوجوان آل رائونڈر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں وہ اپنے لچکدار کردار کو فخر سے دیکھتے ہیں۔