ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر

April 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے چین میں ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر آٹھویں پوزیشن حاصل کر کے آئندہ سال جاپان میں ہونے والی اولمپک گیمز میں رسائی کا ایک اور ہدف عبور کرلیا، انہیں اولمپک گیمز میں کوالیفائی کرنے کے لئے مزید چار ایونٹس میں قسمت آزمانا ہوگی، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سکریٹری امجد امین بٹ کے مطابق انہوں نے 67کے جی میں مجموعی طور پر 304کے جی وزن اٹھاکر گروپ اے کے لئے کوالیفائی کیا ۔