بوسنیا کرپشن کا تدارک نہیں کر رہا، یورپی سیکورٹی تنظیم

April 22, 2019

سراجیووو(این این آئی)یورپی سکیورٹی اور تعاون کی تنظیم (اوایس سی ای ) نے بوسنیا کے دفتر استغاثہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے ملک میں انسداد کرپشن کے سلسلے میں مناسب اقدامات سے قاصر رہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہاگیاکہ استغاثہ نے بدعنوان سیاستدانوں پر مقدمے چلانے کے بجائے انہیں استثنیٰ دے رکھا ہے تنظیم نے یہ تفصیلات کرپشن سے متعلق اپنی رپورٹ میں بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو دفتر استغاثہ کی موجودگی میں بھی کرپشن الزامات میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے اور اس تناظر میں کہا جا سکتا ہے کہ عدالتی ردعمل ناکافی ہے یہ بھی بتایا گیا کہ تین بڑے کرپشن مقدمات میں سے صرف ایک میں سزا سنائی گئی ہے۔