وزیرزراعت پنجاب کی اپنوں پر نوازش،بہنوئی اور داماد کواعلیٰ عہدے دیدیئے

April 22, 2019

چیچہ وطنی(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی اپنے عزیز و اقارب پر نوازشوں کی بارش، ان کے بہنوئی نوید بھنڈرچیئرمین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دئیے گئے۔و زیرزراعت کے دامادعلی نوریز شکور چند ماہ پہلے سے ہی پاکستان ہارٹی کلچر اتھارٹی ساہیوال کے چیئرمین بنا ئے گئے ۔جب ملک نعمان لنگڑیال سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل فون مصروف جا رہا تھا ان کے پی اےنے بتایا کہ علی نوریز شکور پی ٹی آئی کے ہار جانے والے ایم این اے کے امیدوار چوہدری نوریز شکور خاں کے بیٹے ہیں اس حوالے سے پی ٹی آئی نے انہیں یہ عہدہ دیا۔