سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سوڈان کیلئے مالی امدادکا اعلان

April 22, 2019

خرطوم (ایجنسیاں)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اتوار کے دن اعلان کیا ہے کہ سوڈان کو 3بلین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ افریقی ملک اقتصادی مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ امداد کی نوعیت کیا ہو گی۔ ان دونوں ممالک نے سوڈان میں فوجی عبوری حکومت کی حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب سوڈان کی عبوری فوجی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اقتدار جلد ہی سویلین حکومت کے حوالے کر دے گی۔