کابینہ تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ، صدارتی نظام کیخلاف ہیں، یوسف گیلانی

April 22, 2019

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے، صدارتی نظام کے خلاف ہیں، عمران خان نے حالات خراب ہونے کا ملبہ ہمیشہ سابق حکومتوں پر ڈالا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفینس میں مقامی ریسٹورنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حالات خراب ہونے کا ملبہ ہمیشہ سابق حکومتوں پر ڈالا ہے اور اب ہمارے دور کے وزیر خزانہ کو کابینہ میں شامل کر لیا۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی نظام کے خلاف ہیں، کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے، ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک، چین دوستی پہاڑوں سے اونچی اور لوہے سے مضبوط ہے۔