ترقیاتی منصوبوں میں ناقص کام کسی صورت قبول نہیں‘جمعیت ن

April 22, 2019

کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالستار چشتی نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث مرغہ فقیر زئی ،لوٹی بند تا باڈر بادینی تک سڑک سفر کے قابل نہیںسڑک اورپلوں کی تعمیر کاکام معیاری بنایاجائے اہل علاقہ کی درخواست کے باوجود ٹھیکیدار انہیں نظرانداز کررہاہےان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت نظریاتی کے علاقائی امیر مولوی محمد حسن ،حاجی محمد صدیق، خان محمد ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کااستعمال کسی صورت قبول نہیں کرینگے کیونکہ یہ کام ٹھیکیداروں کے جیب سے نہیں بلکہ عوام کے پیسوں سے ہوتے ہیں قومی خزانہ عوام کی امانت ہے وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ ‘وزراء اورکسی رکن اسمبلی کی ذاتی جاگیر نہیں مرغہ فقیر زئی لوٹی بند تا باڈر بادینی تک سڑک کی تعمیرمضبوط بنیادوں پر عوامی خواہشات اور رہنمائی کے مطابق تعمیرکی جائے۔