نواز شریف نے کل عدالت حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

April 22, 2019

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کل کے لیے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف بیماری کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے، کل کے لیے نواز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہے،جس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔