نیویارک ، ایسٹر کی مناسبت سے بونٹ پریڈ کا اہتمام

April 22, 2019


نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں گذشتہ روز ایسٹر تہوار کی مناسبت سے سالانہ بونٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں رواں برس بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

19ویں صدی سے شروع ہونے والی سو سال قدیم اس پریڈ کے لیے بچے بڑے حتیٰ کے شرکاء کے پالتو جانور بھی دیدہ زیب کاسٹیومز کیساتھ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر نظر آئے۔

اس پریڈ کی خاص بات شرکاء کی دلچسپ و عجیب ٹوپیاں تھیں جنہیں انتہائی محنت،نفاست اور دلکش انداز و اسٹائل میں مختلف رنگوں سے سجایا گیا تھا۔