کیٹی بندر: پاک بحریہ کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

April 22, 2019

پاک بحریہ نے محروم طبقے کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت کیٹی بندر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاک بحریہ کے فری میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، سرجیکل اسپشلسٹ، ماہر جلدی امراض اور چائلڈ اسپشلسٹ پر مشتمل تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرانہیں متعلقہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی مدد بھی حاصل تھی۔

پاک بحریہ کے میڈیل عملے نے مریضوں کو جنرل ہیلتھ کیئر، سرجری، ڈرماٹالوجی، گائنی اور بچوں سے متعلقہ امراض کے شعبے میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔

اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں 1400 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل تھے۔