محمد یار کو ایم او انفراسٹرکچراور مجید قیصرانی کو ایم او رریگولیشن کا اضافی چارج دیدیا گیا

April 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان نےایم او سروسز محمد یار کو ایم او انفراسٹرکچراور سب انجینئر مجید قیصرانی کو ایم او رریگولیشن کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ سب انجینئر مجید قیصرانی نے میئرسے سفارش کروا کر ایم او ریگولیشن کا اضافی چارج حاصل کر لیا ، مجید قیصرانی ایم او انفراسٹرکچر کے چارج کیلئے بھی میئر کے پاس پہنچ گئے جس پر میئر ملتان نے ناراضگی کا اظہار کیا۔