منشیات رکھنے کا الزام‘ گرفتار ملزم رہا کرنے کے احکامات

April 23, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاوراحسان احمدقریشی نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے تفصیل آفریدی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم جمیل ساکن بازیدخیل کو تھانہ انقلاب پولیس نے گرفتارکیاتھا جس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔