نوابزادہ لشکری رئیسانی نے تعزیت کی

April 23, 2019

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پیر کوسردار شیر باز خان ساتکزئی کی رہائش گاہ جاکر انکی دادی کی وفات پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے سابق ڈی ایس پی دین محمد بادینی کی رہائش گاہ جاکر ان سے انکی اہلیہ اور پشتونخوامیپ کے علاقائی معاون حمید خان بازئی کی رہائش گاہ جاکر ان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع دیگر پارٹی رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے ۔