قصور: خوف و دہشت کی علامت ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

April 23, 2019

قصور کے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے خوف و دہشت کی علامت شہبازی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت دوارکان کو گرفتارکر کے لاکھوں روپے کیش برآمد کر لیا۔

ترجمان قصور پولیس کے مطابق شہبازی گینگ بین الاضلاعی گروہ ہے، گرفتار ملزمان میں سرغنہ شہباز عرف شہبازی اور مزمل عرف سخاوت شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان سے چھینا گیا لاکھوں روپے کیش،زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان نے لاہور،قصور اور فیصل آبادمیں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔