چین : ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے

April 23, 2019

چین میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے کاانعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے بھرپورشرکت کی اور کشتیاں چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

اس سالانہ ٹورنامنٹ میں چین کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والی پچاس ٹیموں کے 1,130کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگائی۔

اس مقابلے کے کے دوران کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف سو،دو سو، اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔