شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

April 23, 2019

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضا ن شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز عدالت میں حاضری لگا کر روانہ ہو گئے، جبکہ ان کے والد شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

دورانِ سماعت نیب کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے۔

شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔