آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

April 23, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی ، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔