بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی،فردوس عاشق اعوان

April 24, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ، پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہ و بکا سے اس کی دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی ،کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک اعلیٰ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو اپنوں کی لوٹ مار نظر نہیں آتی، منگل کو بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ممالک کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی بات کی، ان کی اس بات کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔