کراچی (اسٹاف رپورٹر) ننھی نشوا کے والد قیصر اور دیگر نے منگل کی شب دارالصحت اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ دارالصحت اسپتال کو سربمہر (سیل) کیا جائے، انھوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے اسپتال کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔