یو اے ای میں وزارت ’خوشی‘ کے بعد وزارت ’امکانات‘ کا اعلان

April 24, 2019

کراچی (نیوز دیسک) متحدہ عرب امارات نے وزارت ’خوشی اور رواداری‘ کے 3 برس بعد ہی وزارت ’امکانات‘ کا اعلان کردیا۔دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد راشد المختوم نے کہا کہ ’وزارت امکانات غیر روایتی انداز میں فعال ہو گی جس کا کوئی وزیر نہیں ہوگا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’وزارت امکانات میں پوری کابینہ اپنا کردار ادا کر سکے گی‘۔شیخ محمد راشد المختوم نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہم نے دنیا کی سب سے پہلے ورچوئل وزارت برائے امکانات متعارف کرادی جو یو اے ای حکومت کے انتظامی امور کا حصہ ہوگی۔