تھانہ کلچر میں بنیادی اصلاحات کرکے ہی سسٹم کو بہتر کیا جا سکتا ہے، امیر العظیم

April 24, 2019

لاہور(نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن عامہ کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔ تھانہ کلچر میں بنیادی اصلاحات کرکے ہی اس سسٹم کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔