حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے 430ویں عرس کے سلسلے میں آج شان اہل بیت کانفرنس ہو گی

April 24, 2019

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے 430ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں آج بعد نماز عشاء دربار کے احاطہ میں شان اہل بیت کانفرنس ہو گی جس کی صدارت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ سجادہ نشین مخدوم ابوالحسن جمال الدین گیلانی صدارت کریں گے اور صدر انجمن اسلامیہ مخدوم تنویر الحسن گیلانی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی ، درگاہ حضرت چادر والی سرکار ؒ کے سجادہ نشین پیر علی حسین شاہ اور دیگر علماء ، مشائخ مہمانان خصوصی ہوں گے، محمد اویس رضا قادری ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔