دشمن قوتوں کی مداخلت سے ہمسایہ ممالک میں دوریاں بڑھیں گی‘جمعیت ن

April 24, 2019

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کی بزدلانہ کارروائیوں اور مداخلتوں سے ہمسایہ ممالک میں دوریاں اورتلخیاں بڑھ رہی ہیں بھارت کی مداخلت اور کارروائیوں پرصرف آواز اٹھاناکافی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک سے دشمن قوتوں کے کارندوں کی گرفتاری کامطالبہ کریں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے غلامانہ رویوں سے دشمن قوتوں کوچھوٹ مل گئی کلبھوشن یادیوکواعتراف کے باوجودسزانہیں ملی آئے روز عالمی قوتوں کے مطالبہ پر حکمران ملک میں جماعتوں اور شخصیات پر پابندیاں لگا رہے ہیں لیکن بھارت میں مختلف انتہاپسند جماعتوں کی مذموم کارروائیاں ثابت ہونے کے باوجود پابندی نہیں لگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایران مداخلتوں کاسلسلہ روکنے میں کرداراداکرے باربار ایران کے بارڈر سے حملے ہوئے لیکن آج تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔