نیب کو محمد حسین سید کی گرفتاری سے روک دیا گیا

April 24, 2019

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو ریونیو بورڈ کے سینئر رکن محمد حسین سید کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

محمد حسین سید نے سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت عالیہ نے ان کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

سینئر ممبر ریونیو بورڈ محمد حسین سید نے ایک اور نیب انکوائری میں عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے محمد حسین سید کو ٹرائل کے لیے اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ ریونیو بورڈ کے سینئر ممبر محمد حسین سید کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی زیرِ سماعت ہے۔