کیلیفورنیا، بی بطخ کی اپنے بچوں کے ساتھ چہل قدمی

April 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر San Joseمیں بی بطخ اپنے بچوں کے ساتھ بیچ سڑک پر آگئی اور چہل قدمی کرتی دکھائی دی ۔

سڑک پر گھومتی بطخ کی فیملی کوسڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجود ایک فائرفائٹر نے سڑک پار کرنے میں مدد کی اور یوں بطخ فیملی اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔

سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے اوریہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ اپنی گاڑیاں روک کر بطخوں کو سڑک پار کرنے دینے پرہمدرد فائرفائٹر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔