طارق روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

April 25, 2019

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کیے گئے آپریشن میں 100 سے زائد دکانوں کے باہرتجاوزات کو ختم کیا گیا۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے مطابق آپریشن میں پولیس، ایس ایس جی سی اور کے الیکٹرک کی ٹیم بھی شریک ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 100 سے زائد دکانوںکے باہر قائم تجاوزات کو ختم کیا گیا ہے۔