سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کے خلاف نیوزی لینڈ اور فرانس مل کر کام کرینگے

April 25, 2019

ولنگٹن/پیرس(آئی این پی)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور فرانس سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے ہمراہ مئی میں عا لمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔ مارچ کی 15تاریخ کو کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد آرڈرن نے کئی طرح کے اقدامات کیے ہیں اور سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی ترویج کی روک تھام کے لیے ان کا یہ بیان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے