پاکستان ہائی کمیشن کا 27اور 28 اپریل کو ہائی ویکمب میں نادرا سرجری کا اعلان

April 25, 2019

لندن( جنگ نیوز) پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر سروس کی موثر انداز میں فراہمی کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن باقاعدگی سے لندن اور گردونواح میں باقاعدگی سے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کااہتمام کرتا ہے اس مہینے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم لوگوں کی سہولت کیلئے ہفتہ27 اور اتوار28 اپریل کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2بجے تک دی ہائیو کمیونٹی سینٹر، 2 آرنیسن ایونیو، ہائی ویکمب میں موجود ہوگی ،نادرا کی ٹیم نئے نارمل سمارٹ کارڈ کیلئے 54پونڈ فیس وصول کرے گی اور یہ کارڈ 6سے 8ہفتے میں فراہم کئے جائیں گے جبکہ نئے ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ کی فیس 82پونڈ لی جائے گی اور کارڈ 10سے 15دن میں دیاجائے گا۔

باقی صفحہ7بقیہ23