خواجہ آصف، نعیم الحق اور مراد علی شاہ (ڈمیز) کی دلچسپ نوک جھونک آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

April 25, 2019

کراچی (جنگ نیوز) خواجہ آصف، نعیم الحق اور مراد علی شاہ (ڈمیز) کی دلچسپ نوک جھونک جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں دکھائی جائے گی۔ شو کے ایک سیگمنٹ میں ناظرین دیکھیں گے کہ کس طرح ایک ایکسرے نے خواجہ آصف کا بھید کھول دیا۔ پروگرام میں (ڈمی) نعیم الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزدار کو ہٹا تو دیں مگر اس جیسا نہیںملے گا ۔ دوسری طرف پولیس پر (ڈمی) مراد علی شاہ کا چھاپہ بھی منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ میں جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”درندوں نے دھارا مسیحاؤں کا روپ، نااہل لوگ لیڈر کیسے بنتے ہیں، اسد عمر کی بے بسی، غزلیں سنی وہ بھی ادھار اور زیادہ قابل کون مرد یا عورت، نیا پنڈورا باکس کھل گیا“ شامل ہیں۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔