بھارت: شیکھر تیواری کی اہلیہ نے شوہر کے قتل کا اعتراف کر لیا

April 25, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) دہلی پولیس نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیواری کے قتل کے سلسلے میں ان کی اہلیہ اپروا کوبدھ کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیس سےمتعلق ایک کرائم برانچ آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ اپروانے کچھ دیر بحث کے بعداپنے شوہر روہت شیکھر تیواری کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔