لیاقت شاہوانی کےبطورترجمان حکومت بلوچستان تقررکا نوٹیفکیشن جاری

April 25, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) لیاقت شاہوانی کو حکومت بلوچستان کا ترجمان مقرر کردیا گیا ،وزیراعلیٰ جام کمال خان نے لیاقت شاہوانی کو حکومت بلوچستان کا ترجما ن مقرر کردیا ہے ، انکی تقرری ایک سال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ،محکمہ ایس اینڈ جی ائے ڈی کیبنٹ سیکشن نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔