پولیس لائنز میں گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی

April 25, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے پولیس لائنز ملتان میں پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ انسپکشن میں مختلف تھانوں، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ ، ایلیٹ اور پولیس لائنز کی گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ڈرائیوروں کو کہا کہ گاڑی میں کسی قسم کی خرابی کی صورت میں فوری طور پر ایم ٹی او سے رابطہ کریں اورمتبادل گاڑی حاصل کر یں۔