ٹاسک فورسز کا آپریشن،108بجلی چورپکڑے گئے

April 25, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں108بجلی چورپکڑلئے جن کوایک لاکھ 56ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25لاکھ91ہزارروپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 21بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔