فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان اغواء

April 25, 2019

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا، مغوی پر تشدد کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولیس نے نوجوان کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے اس کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نصیر آباد کے رہائشی 27 سالہ ندیم نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کےبعد دونوں میاں بیوی لاپتہ ہو گئے تھے۔

2 روز قبل ندیم پر تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ورثاء تک پہنچی تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔