کیانو رِیو کی تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3 کی نئی جھلکیاں جاری

April 25, 2019

بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم"جان وِک؛چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم 'جان وِک 'کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جوایک ہائی پروفائل مرڈر کرنے کے بعد اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔

اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں لارنس فشبرن،ہیلی بیرے،رابن لارڈ،روبی روز،مارک ڈیکیسکوس اور لانس ریڈک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

باسیل لیوانک اور ایریکا لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اورسنسنی سے بھرپو ریہ فلم 17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔