بکری کو بچانے کی کوشش 4 افراد کنوئیں میں گر کر جاں بحق

April 25, 2019

گھوٹکی میں بکری کو بچانے کی کوشش میں تین سگےبھائیوں سمیت چار افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ نواحی علاقے گڑھی چاکر میں پیش آیا جہاں ایک بکری کنویں میں جاگری ۔

جسے بچانے کے لئے ایک نوجوان نے کنویں میں چھلانگ لگادی اسی کے پیچھے ایک کے بعددوسرے اور تیسرے بھائی نے بھی چھلانگ دی اور تینوں کو بچانے کے لئے کزن بھی کنویں میں کود گیا،لیکن چاروں میں سے کوئی نہ بچ سکا۔

واقعے کے بعد اہل علاقہ جمع ہوگئے، شاول کے ذریعے چاروں کی لاشوں کو کنویں سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔