اسنوکر رینکنگ،بلال پہلی پوزیشن پر

April 26, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے قومی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ پنجاب کے محمد بلال پہلی پوزیشن پر ہیں ۔ پنجاب کے اسجد اقبال دوسرے اور سندھ کےذوالفقار اے قادر نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔