سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ منسوخ

April 26, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے دورے کے لئے حکومت مشورہ مانگا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا آغاز 29 اپرایل سے ہونا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سری لنکن بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سری لنکا نے حتمی جواب کے لئےدو تین روز کا وقت مانگا ہے۔ دورے سے متعلق فیصلہ جواب کے بعدکیا جائے گا۔ سری لنکا میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ہونے والی دھشت گردی کے بعد صورتحال معمول پر نہیں آسکی ہے۔سری لنکا میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے سری لنکن ٹیم کا کیمپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم 7 مئی کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیئے انگلینڈ روانہ ہو گی ۔ ‏ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ سیکورٹی کی خراب صورت حال کے پیش نظر ختم کیا گیا ہے ۔ ورلڈ کپ ٹیم نے پہلے فٹنس کے لئےاسپیشل فورس کیمپ میں شرکت کرنا تھی ۔