ٹرین نہ رکنے پر دو نوجوانو ں نے چھلانگ لگادی ، ایک جا ں بحق دوسر ا زخمی

April 26, 2019

جنڈ(نمائندہ جنگ)ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ لارنس پور ریلوے سٹیشن پر ٹرین نہ رکنے پر 19 سالہ سرفراز اور 24سالہ بابر نے چھلانگ لگا دی جس سے سرفراز ٹرین کی زد میں آ کرموقع پر ہی جاں بحق اور بابر زخمی ہوگیا، ۔اہل علاقہ نے لارنسپور سٹاپ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔