’’کوریا میں امن کا انحصار امریکا پر ہے ‘‘

April 26, 2019

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن کا انحصار امریکا پر ہے ، ہنوئی میں صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے دوران امریکا نے بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ نے یہ بات روس کے شہر ولادی ووستوک میں روسی صدر پیوٹن سے پہلی ملاقات کے دوران کہی۔

کم جونگ کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا اور خطے میں صورتحال اب جوں کی توں ہے اور اہم مرحلے پر پہنچ چکی ہے ۔

انہوںنے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے دوسری ملاقات میں امریکا نے پھر بداعتمادی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں صورتحال ان ملاقاتوں سے پہلے والی سطح پر واپس آسکتی ہے۔

کم جونگ نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔