پاک بھارت مقابلہ ’جنگ‘ نہیں صرف ایک میچ ہے، شعیب ملک

April 27, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے میچز کو جنگ کہنا پسند نہیں کرتے، یہ میری ذاتی رائے ہے لیکن لفظ ’جنگ‘ کچھ عجیب سا لگتا ہے۔

ایک انٹرویو میں شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جنگ کا لفظ ہی عجیب ہے اور اسے کھیل میں استعمال کرنا بالکل بھی صحیح نہیں ہے، کرکٹ ہو یا کوئی اور کھیل وہ لوگوں کو ملاتے ہے۔

ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16جون کو مانچسٹر میں آمنے سامنے ہوں گی، بعض کرکٹ ماہرین پاک بھارت میچوں کو جنگ قرار دیتے ہیں۔

ا س پر شعیب ملک کا کہنا کہ میرے نزدیک یہ صرف ایک میچ ہے، جیسے دیگر ٹیموں کے ساتھ ہے ویسے ہی بھارت کے ساتھ ۔