پاکستان کی آئی ایم ایف کو نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی

April 29, 2019

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا،پہلے دن ایک بڑی رکائوٹ حل ہونے کی امید پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان نےآئی ایم ایف کو 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی۔

پیر کے روز آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا یا 10 روز تک جاری رہے گا۔

آئی ایم ایف کی سربراہی ارنستوریگو کرہے ہیں،پہلے روز وزارت خزانہ،ایف بی آر اور وزارت توانائی کے حکام نے مذاکرات کئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ میں ایف بی آر کا ہدف 4ہزار 500ارب روپے مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ ٹیکس اصلاحات اور توانائی کے شعبے میں تجاویز تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ پاکستان آمدن بڑھانے کی کوشش کررہا ہے،تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدات کو کم کیا جارہا ہے،رواں سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوگا،قرض کا معاہدہ 10 مئی کو طے پانے کا امکان ہے۔