اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،4افرادسے 33کلو چرس برآمد

April 30, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 4 افرادکوگرفتار کر کے 33 کلو چرس برآمد کرلی۔انسداد منشیات فورس ملتان نے مخبر کی اطلاع پر سخی سرور ٹال پلازہ کے قریب ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو 33 کلو گرام چرس برآمدہوئی۔ 4 افراد محمد ارشد،روزی خان،محمد دانش اور سمیع اللہ کو حراست میں لےکرسرکل دفتر ملتان منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے ملتان کے اعجاز ،عنصر عباس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانہ سمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے مالک یوسف خان اور پاسپورٹ ایجنٹ اللہ داد تھہیم سمیت رانا وسیم اور محمد کمال کو گرفتار کر کے وہاں سے برآمد ہونےو الے پاسپورٹ اور ریکارڈ قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس نے دوران ریمانڈ تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے بھائی شعیب سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل قبضے میں لے لیا ۔پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان غلام مصطفیٰ، منیراحمد،شعیب حسن، حیدرعلی، جاوید، خالد، اور ندیم کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔