پیرس میں حلال گوشت اور فوڈ مرکز کا افتتاح

May 01, 2019

یورپ کی معروف کاروباری شخصیت محمد ابراہیم ڈار نے لندن کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےلئے حلال گوشت اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کےلئے پیرس کے نواحی علاقہ لا کورنو سکس روٹ لیڈر پرائس میں مارکیٹ کا آغاز کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس حلال گوشت کی دکان اور تمام پاکستانی کھانوں کے اس مرکز کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنمائوں یاسر خان اور عابد ملک نے کیا۔

ابراہیم ڈار کے مطابق اس اسٹور کے ساتھ ایک چکن اسپاٹ ریسٹورنٹ بھی موجود ہے، افتتاحی تقریب میں پی کے چوہدری، بھاپ اشفاق، صفدر ہاشمی اور مشتاق پاشا بھی موجود تھے۔

محمد ابراہیم ڈار نے جنگ سے گفتگو میں کہا اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے، رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر انہوں نے مقامی پاکستانیوں کے لیے اس سپر اسٹور کا انتظام کیا ہے۔اس موقع پر پیرس کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری بھی موجود تھی۔