بھارت میں 25 سالہ لڑکی سر عام کلہاڑی سے قتل

May 05, 2019

بھارت کے ضلع آگرہ میں ایک شخص نے 25 سالہ لڑکی کو کلہاڑی کے وار سےقتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ضلع آگرہ میں واقع ایک دور دراز گاؤں میں ایک شخص نے رہنما

نامی 25 سالہ لڑکی کو کلہاڑی کے وار سےسر عام قتل کرڈالا۔

آگرہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام 6 بجے پیش آیا جب ایک مقامی لڑکی رہنما قریبی کوئیں سے پانی بھرنے کے لیے گھر سے اکیلی نکلی تھی۔ اُس وقت ایک دلیپ نامی شخص نے اسے کلہاڑی کے وار سےقتل کر ڈالا اوروہاں سے اپنے ہتھیار سمیت فرار ہوگیا۔

مقتولہ رہنما کی قریبی رشتہ دار نوری کا کہنا ہے کہ دلیپ ایک کلہاڑی ہاتھ میں لے کر آیا تھا جس سے اس نے رہنما کی گردن پر وار کیا اور وہ موقع پرہی ہلاک ہوگئی۔

گائوں کےایک مقامی شخص نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دلیپ نے 4 سال قبل مقتولہ کے چچا کو بھی اسی طریقے سےقتل کیا تھا جن کے ساتھ وہ رہا کرتی تھی۔اس قتل کے بعدملزم دلیپ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیاتھا لیکن بعد میں وہ بیل پر رہا کردیا گیا تھا۔