گوجرانوالہ میں زمین کے تنازعے پرمیاں بیوی قتل

May 06, 2019

گوجرانوالہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ عالم چوک کے قریب پیش آیا، مقتول شفاقت کا اپنے چچا نثار کے ساتھ زمین کا تنازع تھا۔

ملزم نے بیٹوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔