کراچی: آج انٹر کا انگریزی کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا

May 06, 2019

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت کراچی میں آج ہونے والا انٹر کا انگریزی کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔

انگریزی کا مذکورہ پرچہ امتحانی مراکز پر پہنچنے سے قبل نقل مافیا کے ہاتھوں میں آگیا جس کے بعد پرچہ شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر آگیا۔

مذکورہ پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد اس کا حل شدہ پرچہ بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس سال انٹرمیڈیٹ کے اب تک ہونے والے تمام پرچے آؤٹ ہوئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نقل کی روک تھام اور پرچے آؤٹ ہونے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے حالانکہ امتحانی مراکز کے نزدیک موجود فوٹو اسٹیٹ شاپس کو امتحانات کے دوران کھولنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔