نائیجرمیں آئل ٹینکر میں دھماکا، 58 افراد ہلاک

May 07, 2019

افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں فیول ٹینکر میں دھماکے سے 58 افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔

نائیجر وزارت داخلہ کے مطابق فیول ٹینکر کا حادثہ نیامے کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے روڈ پر پیش آیا، ٹینکر الٹنے کے بعد لوگ پیٹرول جمع کرنے کے لیے اس کے گرد جمع ہوئے، اسی وقت ٹینکر میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

ٹینکر میں لگنے والی آگ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور نزدیکی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔