کراچی: جیو کے پروڈیوسر لٹ گئے، منگھو پیر سے ڈکیت گرفتار

May 09, 2019

کراچی کے علاقےگلبرگ بلاک 12 میں گزشتہ رات 3 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے جیو کے پروڈیوسر فہد سمیع کو لوٹ لیا۔

مسلح ملزمان جیو کے پروڈیوسر فہد سمیع سے 5 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ادھر منگھو پیر تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہد عرف لمبا نامی ڈکیت کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، عزیز بھٹی تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزم نے دوران ڈکیتی منگھوپیر میں اے ایس آئی حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، اے ایس آئی حسین اے سی ایل سی میں تعینات ہے۔