’دیکھتے ہیں،جج عیدکہاں گزارنے دیتے ہیں‘

May 09, 2019

احتساب عدالت پیشی کےموقع پرصحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ عید کہاں گزاریں گے جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ دیکھتے ہیں، جج کہاں گزارنے دیتے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پرسابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ نیب کی جانب سے آپ کے خلاف ایک اور کیس کھولا گیا ہے، جس پر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ الحمدللہ برکت ہے، رمضان کی برکت ہے۔

صحافی نے پوچھا زرداری صاحب! کیا آپ میاں صاحب سے ملنے جائیں گے؟ جس پر سابق صدر نے صرف ’’کیوں‘‘ کہہ کر سوال نظر انداز کر دیا ۔